بجلی چوری کی روک تھام آئی ایس آئی اور دیگر ادارے کریں گے، وصولی پر بھاری انعام دینے کا فیصلہ

بجلی چوری کی روک تھام آئی ایس آئی اور دیگر ادارے کریں گے، وصولی پر بھاری انعام دینے کا فیصلہ

پاور ڈویژن کی جانب سے خصوصی یونٹ کی تشکیل اور پرکشش انعامات کی منظوری آج ہونے کا امکان ہے
بجلی چوری کی روک تھام آئی ایس آئی اور دیگر ادارے کریں گے، وصولی پر بھاری انعام دینے کا فیصلہ

Webdesk

|

2 Jul 2024

وفاقی حکومت نے بجلی چوری اور نادہندگان کیخلاف کارروائی کیلیے پاک فوج، آئی ایس آئی اور ایم آئی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہیں روک تھام پر خصوصی مراعات بھی دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کا بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کیلئے آخری پلان نافذ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وصولیوں اور چوری رکنے کیلیے آئی ایس آئی، ایم آئی اوردیگر افسران پر مشتمل ڈسکو سپورٹ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ ڈسکو کا سی ای او ڈائریکٹر جبکہ سیکٹر کمانڈر سول آرمڈ فورسز کا ڈائریکٹر ہوگا، پاور ڈویژن نے سمری کابینہ کمیٹی برائے توانائی کو ارسال کردی جس کی آج منظوری ہوجائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی میں یونٹ قائم ہوگا، پاور سیکٹر بدترین صورتحال سے دوچار،ماضی کے تمام اصلاحاتی منصوبے ناکام ہوچکے، تقسیم کار کمپنیوں 1ہزار780ارب روپے کے واجبات وصول کرنے میں ناکام ہوچکیں۔ وزارت توانائی نے کہا کہ بدانتظامی کی وجہ سے اصلاحات کو پورا عمل ڈی ریل ہوچکا ہے، ڈسکو سپورٹ یونٹ کے نتائج ملنے کے بعد دیگر کمپنیوں میں سپورٹ یونٹ قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈسکو سپورٹ یونٹ سیکرٹری پاور ڈویژن کو براہ راست رپورٹ کرے گا۔

اُدھر وزارت توانائی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور ضلعی  انتظامیہ سے کام لینے کیلیے پُرکشش پیکج تیار کرلیا ہے، جس کے تحت کامیاب کارروائی اور حوصلہ افزا نتائج پر بجلی چوری روکنے میں ناکام تقسیم کار کمپنیوں کے افسران اور عملے کو بھی کروڑوں روپے ملیں گے۔

ذرائع کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں نے 1700 ارب روپے وصول کرنے ہیں، 2 سے 3 سال کے نجی ڈیفالٹر سے کُل رقم کی وصولی پر 5 فیصد انعام ملے گا جبکہ 3 سال سے زائد کے نجی ڈیفالٹر سے وصولی پر 7 فیصد انعام دیا جائے گا۔

اسی طرح 2 سے3 سال کے نجی منقطع نادہندہ سے وصولی پر بھی 5 فیصد اور 3 سال سے زائد کے نجی منقطع نادہندہ  سے وصولی پر 7 فیصد انعام ملے گا جبکہ بجلی چوری کا سراغ لگانے والوں کو وصولی کا 10 فیصد انعام ملے گا اور متعلقہ تقسیم کار کمپنیوں کے ڈپٹی کمشنر کے ذریعے رقم بذریعہ چیک تقسیم کی جائے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!