بجلی صارفین سے 9 روپے اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف
صارفین کے بجلی بلوں میں مختلف مدات میں مزید ٹیکس شامل کیے جا رہے ہیں۔
Webdesk
|
18 May 2026
اسلام آباد: ملک میں بدترین مہنگائی سے پریشان بجلی صارفین سے تقریبا 9روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے توانائی کے شعبے کو ٹیکس وصولی کے اضافی ذریعے کے طور پر استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث صارفین کے بجلی بلوں میں مختلف مدات میں مزید ٹیکس شامل کیے جا رہے ہیں۔
بجلی کے بلوں میں مجموعی طور پر 6 مختلف اقسام کے ٹیکس شامل ہیں جن میں 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس بھی شامل ہیں۔
صارفین سے بجلی کے بلوں میں تقریبا 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جس سے گھریلو اور صنعتی دونوں شعبوں پر مالی دباو بڑھ رہا ہے۔
Comments
0 comment