بلوچستان حکومت کا گوادر شہر میں باڑ لگانے پر ردعمل

بلوچستان حکومت کا گوادر شہر میں باڑ لگانے پر ردعمل

مولانا ہدایت الرحمان کو اعتماد میں لیا جاتا ہے، ترجمان بلوچستان حکومت
بلوچستان حکومت کا گوادر شہر میں باڑ لگانے پر ردعمل

ویب ڈیسک

|

12 May 2024

بلوچستان حکومت کے ترجمان نے گوادر شہر کے گرد باڑ لگا کر اُس کو علیحدہ کرنے کی خبروں پر اپنا ردعمل جاری کردیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے گوادر شہر میں باڑ نصب کرنے کی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے اور سابق ایم پی اے اور ایک تنظیم کی جانب سے کیا گیا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

گوادر اور مکران کے بیشتر علاقوں سے متعلق فیصلے منتخب نمائندوں کی مشاورت سے کئے جاتے ہیں، گوادر کے حوالے سے کئے گئے فیصلوں میں مولانا ہدایت الرحمٰن بطور ایم پی اے میٹنگز کا حصہ رہے اور تمام فیصلوں میں انہیں اعتماد میں لیا جاتا ہے۔

اُدھر بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وائس چیئرمین طارق بلوچ ، نعیم بلوچ ودیگر نے گوادر میں باڑ لگانے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کی 13 جامعات کا مالی بحران دور ، بلوچستان میں ایچ ای سی کا قیام عمل لانے کے ساتھ فیک فائنڈنگ کمیٹی بناکر طلباء اور پروفیسرز کو مشکلات سے نجات دلائی جائے ۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!