بلاول بھٹو نے آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کردی
ویب ڈیسک
|
20 Sep 2024
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی عدالت میثاق جمہوریت کے تحت قائم کی جانی چاہیے اور اس کا فیصلہ عوام کو کرنا ہے کہ جج کون بنے گا۔
بلاول بھٹو نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ نے فیصلہ کیا عوام کا فیصلہ ہوگا جج کون بنے گا، پاکستان میں روایت چلتی آرہی ہے آپ کی رشتہ داری ہے تو آپ جج بنیں گے، اس کا نقصان عدالتی عمل کو ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جج کا کام ڈیم بنانا یا ٹماٹر کی قیمتیں طے کرنا نہیں، آئینی ذمہ داریاں پوری کرنا ہے، ہمیں عدالتی تقرریوں کا عمل درست کرنا ہے۔ وفاق کیساتھ ساتھ صوبوں میں بھی آئینی عدالتیں ہونی چاہئیں۔
ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت فوجی عدالتیں پورے طریقے سے قائم کرنا چاہتی تھیں، آرٹیکل آٹھ کی ترمیم میں شخصیات اور ملٹری انسٹالیشن کا ذکر تھا، کامران مرتضیٰ نے اعتراض اٹھایا تو ہم نے اختلاف نہیں کیا جبکہ ہماری ترمیم پر جے یو آئی نے جواب دیا۔
بلاول نے کہا کہ میں نے آرٹیکل آٹھ کی ترمیم کو نکلوا دیا تھا، کوئی مجبوری تھی،خوف اور نہ ڈرتھا، کامران مرتضیٰ سے مس کمیونی کیشن ہوگئی، مولانا فضل الرحمان سے بات کرونگا۔
Comments
0 comment