بلے کا نشان: سپریم کورٹ کے فیصلے سے تحریک انصاف کو کیا نقصان ہوگا؟

بلے کا نشان: سپریم کورٹ کے فیصلے سے تحریک انصاف کو کیا نقصان ہوگا؟

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لے لیا
بلے کا نشان: سپریم کورٹ کے فیصلے سے تحریک انصاف کو کیا نقصان ہوگا؟

Webdesk

|

14 Jan 2024

 

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کے پی ٹی آئی کو انتخابی نشان دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بلے کا نشان واپس لے لیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چلینج کیا تھا۔ جس پر سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے دو روز تک سماعت کی۔

ہفتے کے روز ہونے والی سماعت میں پی ٹی آئی، الیکشن کمیشن اور دیگر درخواست گزاروں نے دلائل دیے۔ جس کے بعد کئی گھنٹے کی بیٹھک کے بعد چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ جاری کرنے کا وقت ساڑھے نو بجے دیا گیا تھا تاہم اسے دو گھنٹے تاخیر سے جاری کیا گیا۔

عدالت کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کے انتخابی نشان پی ٹی آئی کو دینے اور انٹرا پارٹی انتخابات درست قرار دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انتخابی نشان واپس لے لیا۔

عدالتی فیصلے سے پی ٹی آئی کو کیا نقصان ہوگا؟

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری اکثریتی فیصلے سے پاکستان تحریک انصاف کو سب سے بڑا نقصان یہ ہوگا کہ ملک بھر میں اُن کے امیدوار آزاد حیثیت سے مختلف انتخابی نشانات پر الیکشن لڑیں گے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا فیصلہ

دوسرا یک بڑا نقصان یہ ہوگا کہ تحریک انصاف قومی اور صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں سے محروم ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی میں خواتین اور اقلیت کیلیے مخصوص نشستیں مختص ہوتی ہیں۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!