بم دھماکے کا الزام ثابت، عدالت کا دو ملزمان کو موت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکانے کا حکم

بم دھماکے کا الزام ثابت، عدالت کا دو ملزمان کو موت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکانے کا حکم

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے راولپنڈی کے تھانہ گنجمنڈی سامنے مارکیٹ میں بم دھماکا کیس کا عدالت نے بڑا فیصلہ جاری کردیا۔
بم دھماکے کا الزام ثابت، عدالت کا دو ملزمان کو موت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکانے کا حکم

Webdesk

|

1 Jul 2024

راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی مارکیٹ میں بم دھماکا کیس میں گرفتار دو مجرمان کو عدالت نے سزائے موت سنادی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے راولپنڈی کے تھانہ گنجمنڈی سامنے مارکیٹ میں بم دھماکا کیس کا عدالت نے بڑا فیصلہ جاری کردیا۔

اے ٹی سی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 2 مجرمان کو جرم ثابت ہونے پر تین، تین مرتبہ سزائے موت کی اور تین بار عمر قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے اقدام قتل، زخمی کرنے کی دفعات میں مجموعی طور پر دونوں ملزمان کو 23 سال قید 5 لاکھ معاوضہ اور ساڑھے 4   لاکھ جرمانہ سنائی۔

واضح رہے کہ دسمبر 2020 میں راولپنڈی کی مارکیٹ میں دستی بم حملہ ہوا تھا جس میں یاسمین نامی خاتون جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے تھے، واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا، جن کی شںاخت نصرت خان اور عادل خان کے ناموں سے ہوئی تھی۔

عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد دونوں ملزمان کو ہتھکڑیاں لگا کر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ یہ انتہائی گھناوٴنا جرم ہے، دونوں گرفتار  کو اس وقت تک پھانسی پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!