بنوں کے جرگہ عمائدین اور مشران کا وزیراعلی گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان

بنوں کے جرگہ عمائدین اور مشران کا وزیراعلی گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان

مشران اور عمائدین کی اہم پریس کانفرنس
بنوں کے جرگہ عمائدین اور مشران کا وزیراعلی گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

24 Jul 2024

بنوں امن جرگہ کے اراکین و ممبران کا سانحہ بنوں پر وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈہ پور کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

جرگے مشران نے امیر مقام اور آئی ایس پی آر کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بنوں امن مارچ کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے، امن مارچ کسی پارٹی کا نہیں بلکہ پورے بنوں عوام کا تھا جس میں امن کے سفید پرچم کے علاوہ کوئی اور پرچم نہیں تھا لہذا اسے کسی سیاسی جماعت سے نہ جوڑا جائے۔

امن مارچ کے مشران نے کہا کہ آئی ایس پی آر اور وفاقی حکومت نے امن مارچ کو غلط رنگ دیا ہے اور امن مارچ میں پی ٹی آئی کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے موردالزام ٹھہرایا گیا ہے، اتنا تو ضرور تسلیم کیا گیا ہے کہ واقعہ امن مارچ میں پیش آ یا ہے ہمارے لئے یہ بھی کافی ہے کہ احتجاج کو امن مارچ تو تسلیم کر لیا گیا ہے۔

مشران نے کہا کہ وفاق اور آئی ایس پی آر کے بیانیہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، امن مارچ کے مشران کی نیوز کانفرنس ہم اس واقعہ کی صاف اور شفاف جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں، پشاور ہائیکورٹ کی وساطت سے اوپن جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کریں گے سانحہ کے خلاف صوبائی اسمبلی سے قرار دا ر بھی پیش کریں گے۔

صوبائی وزیر پختون یار خان امن مارچ کے معاملے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!