بنوں امن جرگہ اراکین کا علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان

بنوں امن جرگہ اراکین کا علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان

جرگہ مشران نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس اور امیر مقام کے بیان پر بھی سخت ردعمل دے دیا ہے کہ امن مارچ کو غلط رنگ دیا ہے۔
بنوں امن جرگہ اراکین کا علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان

Webdesk

|

23 Jul 2024

بنوں ( رپورٹ: آفتاب مہمند) بنوں امن جرگہ اراکین اور ممبران اسمبلی نے بنوں کے معاملے پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کر دیا۔

 جرگہ مشران نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس اور امیر مقام کے بیان پر بھی سخت ردعمل دے دیا ہے کہ امن مارچ کو غلط رنگ دیا ہے۔

 بنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ملک پختونیار خان، کمیٹی کے صدر ناصر بنگش، ایم پی اے ملک عدنان وزیر، مولانا عبد الغفار ، تیمور باز خان ایڈوکیٹ، ملک ظفر حیات، ڈاکٹر عبدالرف قریشی، عبدالصمد خان، ملک رضا خان، میاں ثمر علی شاہ ، ہارون خان ایڈوکیٹ ، مولانا ہدایت اللہ دیگر نے کہا کہ امن مارچ کسی پارٹی کا نہیں بلکہ پورے بنوں عوام کا تھا جس میں امن کے سفید پرچم کے علاوہ کوئی آور پرچم نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو کسی سیاسی جماعت سے نہ جوڑ ا جائے،آئی ایس پی آر اور وفاقی حکومت نے امن مارچ کو غلط رنگ دیا ہے اور امن مارچ میں پی ٹی آئی کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے موردالزام ٹھہرایا گیا ہے ۔

البتہ اتنا تو ضرور تسلیم کیا گیا ہے کہ واقعہ امن مارچ میں پیش آ یا ہے ہمارے لئے یہ بھی کافی ہے کہ احتجاج کو امن مارچ تو تسلیم ہی کیا گیا ، لہٰذا امن مارچ جس مقصد کیلئے کیا گیا اس پر بھی وفاق بات کرے اور بنوں والوں کے زخموں پر نمک پاشی کے بجائے مرہم پٹی لگائے ۔

ہم وفاق اور آئی ایس پی آر کے بیانیہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ گولیاں کس نے چلائی اور آنسوں کون بہا رہا ہے، پہلے معصوم بچوں کو ورغلایا گیا بعد میں ان پر فائرنگ کی گئی، ہم اس واقعے کی صاف اور شفاف جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہم پشاور ہائیکورٹ کی وساطت سے اوپن جوڈیشل انکوائری کا ڈیمانڈ کریں گے، اس موقع پر صوبائی وزیر ملک پختونیار خان نے کہا کہ اس واقعہ کے خلاف صوبائی اسمبلی سے قرار دا ر بھی پیش کریں گے ۔

اس موقع پر تمام شرکا نے سیاست کو بلائے طاق رکھتے ہوئے اعلان کیا کہ امن مارچ کے معاملے میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ کھڑے ہیں اگر اس حوالے سے گورنر راج کے نفاذ اور ان کو ہٹانے کی سازش کی گئی تو اقوام بنوں اور تمام سیاسی جماعتیں وزیراعلی کے ساتھ کھڑے ہونگے اور ہم ان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!