بنوں میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر ڈرون سے حملہ، 6 ایف سی جوان زخمی

بنوں میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر ڈرون سے حملہ، 6 ایف سی جوان زخمی

ایف سی کے زخمی جوان اسپتال متنقل، دہشت گرد ڈرون واپس لے جانے میں کامیاب
بنوں میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر ڈرون سے حملہ، 6 ایف سی جوان زخمی

ویب ڈیسک

|

23 Jul 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے تختی خیل میں دہشت گردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنوں کے تختی خیل میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں چیک پوسٹ پر تعینات 6 ایف سی اہلکار دوران ڈیوٹی زخمی ہوگئے۔ 

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں جہاں سے زخمیوں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایف سی کی جانب سے کواڈ کاپٹر ڈرون پر فائرنگ کی گئی ہے جس پر دہشت گردوں نے ڈرون واپس بھگایا اور لے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے کواڈ کاپٹر ڈرون حملوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، کواڈ کاپٹر ڈرون حملوں سے شہری ذہنی اذیت میں مبتلا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!