بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت كے لیے طنزیہ جملہ کس دیا
ویب ڈیسک
|
22 Jun 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے شیر افضل مروت پر ظنز کس دیا۔
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی نے صحافی كے سوال كے جواب میں شیر افضل مروت پر طنزیہ جملہ كس دیا، ان كا كہنا تھا كہ یہاں گرمی ہے اور شیر افضل مروت لندن میں ٹھنڈی ہواوں كے مزہ لے رہا ہے۔
صحافی نے سوال كیا كہ آپ كی پارٹی كو اس وقت ایسے قائدین كی ضرورت ہے جو زیادہ سے زیادہ لوگوں كو جمع كرلے جب كہ سب سے زیادہ لوگوں كو جمع كرنے والے شیر افضل مروت كو آپ نے پارٹی سے نكال دیا۔
اس سوال پر بانی پی ٹی آئی نے طنزیہ جملہ كستے ہوئے كہا كہ یہاں بہت گرمی ہے سنا ہے شیر افضل مروت لندن میں ٹھنڈی ہواؤں كے مزے لے رہا ہے۔ جس پر صحافیوں نے قہقے لگائے اور بانی پی ٹی آئی گفتگو ختم كركے بشری بی بی كے پاس چلے گے۔
Comments
0 comment