بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی

بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی

گزشتہ ہفتے بھی عمران خان سے ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ملاقات کروائی گئی تھی۔
بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی

Webdesk

|

13 Jan 2026

راولپنڈی: بانی  پی ٹی آئی عمران  خان  سے اڈیالہ  جیل  میں ان کی  اہلیہ  بشری بی بی کی ملاقات کرادی گئی۔

جیل ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی  اور  بشریٰ بی بی کی ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔ ہفتے میں ایک دفعہ بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کرائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی  عمران خان سے ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ملاقات کروائی گئی تھی۔

دونوں میاں بیوی 45  منٹ تک اکٹھے رہے اور اس دوران دونوں نے ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!