بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے رہائی کے بعد دھرنا دے دیا، واپس جانے سے انکار

ویب ڈیسک
|
8 Apr 2025
اڈیالہ جیل کے قریب سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں، عالیہ حمزہ سمیت 8 خواتین کارکنوں اور حامد رضا کو پولیس نے حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد رہا کردیا.
رہائی کے بعد بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں نے مقامی شادی ہال کے لان میں دھرنا دے دیا، پولیس علیمہ خان کو گھر جانے پر راضی کرنے کی کوشش کرتی رہی تاہم انہوں نے ملاقات کے بغیر واپس جانے سے انکار کیا۔
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں، کزن، عالیہ حمزہ، صاحبزادہ حامد رضا سمیت 8 خواتین کی گرفتاری کے بعد ڈرامائی رہائی، بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں نے بانی سے ملاقات نہ کرانے پر پہلے مقامی ہوٹل کے باہر دھرنا دیا اور پولیس کے بار بار ہدایت کے باوجود انھوں نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کیا۔
3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد پولیس نفری نے علیمہ خان، عظمی خان، نورین خان، کزن قاسم نیازی، عالیہ حمزہ، سمیت 8 خواتین کارکنوں کو حراست میں لے کر پولیس وین میں بٹھایا اور جیل سے کچھ دور جاکر رہا کیا اور واپس جانے کی اپیل کی۔
پولیس کی رہائی پیشکش پر بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں نے پولیس گاڑی سے اترنے سے انکار کیا، پولیس وین میں بیٹھی تمام خواتین کو جیل کے قریب مقامی شادی ہال منتقل کیا گیا جہاں علیمہ خان سمیت بانی پی ٹی آئی کی بہنیں، اور دیگر خواتین پولیس وین سے اتر گئی لیکن شادی ہال کے لان میں دھرنا دے دیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدربیرونی کی بار بار کوششوں کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بہنیں گھر جانے سے انکار کیا اور ملاقات کروانے کا مطالبہ کیا۔
بانی پی ٹی آئی بہنوں کے دھرنے کے باعث کارکن شادی ہال کے باہر موجود ہیں، اس سے قبل جیل کے قریب پی ٹی آئی نے احتجاجی مظاہرہ کیا نعرے بازی کی جس پر پولیس نے کریک ڈاون کرکے کارکنوں کو حراست میں لیا تھا تاہم عمر ایوب کی یقین دہانی پر تمام کارکنوں کو رہا کردیا گیا۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ بھی کیا ایک پتھر حماد اظہر کے والد میاں اظہر کو لگا جس سے وہ زخمی ہوئے، جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی بشری بی بی کی جیل میں ملاقات کرائی گی جبکہ بیرسٹر گوہر علی خان اور سینیٹر علی ظفر سمیت 6 رہنماوں نے بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔
Comments
0 comment