بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے شیخ مجیب کی ویڈیو اپ لوڈ کیس میں بڑی پیشرفت

بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے شیخ مجیب کی ویڈیو اپ لوڈ کیس میں بڑی پیشرفت

ایف آئی اے نے عمر ایوب، بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو تفتیش کیلیے طلب کرلیا
بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے شیخ مجیب کی ویڈیو اپ لوڈ کیس میں بڑی پیشرفت

ویب ڈیسک

|

1 Jun 2024

بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے کیس میں مزید  پیش رفت سامنے آئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے بعد ایف آئی اے نے  تحریک انصاف کے تین رہنماؤں کو تفتیش کیلیے طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیے۔ 

ایف آئی اے کی جانب سے عمر ایوب، بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس بھیجے گئے جس میں انہیں انکوائری کیلیے منگل کو دن گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے نوٹس بانی پی ٹی آئی کے  آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے غیر قانونی استعمال پر کی جانے والی انکوائری پر جاری کیے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے  ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی۔جس سے عوام میں خوف اور بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے۔اِس اشتعال انگیزی  سے عوام کو ریاست اَور اداروں کے خلاف قانون ہاتھ میں لینے پر بھی اکسایا جا سکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!