بانی ایم کیو ایم کو چھوڑنے پر میری سپاری دی گئی، مصطفی کمال کا دعویٰ
Webdesk
|
3 Jul 2024
کراچی : ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی مصطفی کمال نے انکشاف کیا کہ بانی ایم کیوایم کوچھوڑنے پرمیری سپاری دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما مصطفی کمال نے خصوصی گفتگو میں انکشاف کیا کہ بانی ایم کیوایم کوچھوڑنے پرمیری سپاری دی گئی ، جس میں سے کچھ لوگ پکڑے بھی گئے۔
ایم کیو ایم کے رہنما نے بتایا کہ میں نے اورانیس قائم خانی نیاس وقت بانی کوچھوڑاجب اس کی سزاموت تھی، بانی ایم کیوایم کوایک دن میں نہیں چھوڑا،وقت کیساتھ پردے اٹھ رہے تھے۔
انہوںنے کہا کہ آج جو لوگ دعوی کر رہے ہیں کہ وہ کراچی میں امن لے کر آئے درست نہیں۔
ہم نے گن پوائنٹ کے بغیر لوگوں کے دل اور دماغ تبدیل کئے۔رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ کراچی کے امن پر ریاست کو ہمارا اورکراچی کے جوانوں کا شکرگزار ہونا چاہیے۔
Comments
0 comment