ابراہیم رئیسی کا دورہ، پاکستان اور ایران کا قیدیوں کے جرمانے معاف کرنے پر اتفاق

ابراہیم رئیسی کا دورہ، پاکستان اور ایران کا قیدیوں کے جرمانے معاف کرنے پر اتفاق

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات
ابراہیم رئیسی کا دورہ، پاکستان اور ایران کا قیدیوں کے جرمانے معاف کرنے پر اتفاق

ویب ڈیسک

|

23 Apr 2024

پاکستان اور ایران نے اپنے اپنے ممالک میں قید افراد کی رہائی اور انہیں وطن واپس بھیجنے پر اتفاق کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی اور ایرانی وزیر قانون امین حسین رحیمی کی ملاقات ہوئی جس میں ملاقات میں سکیورٹی تعاون، انسداد دہشتگردی، اسمگلنگ، بارڈر منیجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ پاکستانی زائرین کیلئے سہولتوں، اربعین پر خصوصی سہولت دینے اور قیدیوں کے تبادلے سمیت مختلف امور پر بات چیت بھی کی گئی جبکہ ملاقات میں دونوں ملکوں کی جانب سے دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگانے کا اصولی فیصلہ بھی کیا۔

دونوں ممالک کے حکام نے قیدیوں کے جرمانے معاف کرنے اور انہیں جلد وطن واپس بھیجنے پر اتفاق کیا جبکہ ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستانی ہم منصب کو اس حوالے سے ایران کے دورے کی دعوت بھی دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ میرا مقصد ہے کہ ان قیدیوں کی اپنے وطن جلد از جلد واپسی ممکن ہو۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کا بارڈر مینجمنٹ ، سمگلنگ اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے تعاون کو بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے دونوں اطراف بارڈر مارکیٹوں کے کو جلد از جلد فعال کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں ممالک نے مابین سکیورٹی معاہدے پر بھی جلد از جلد دستخط کرنے اور اربعین کے موقع پر پاکستانی زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ مشترکہ اقدامات سے ملکر زائرین کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

ایرانی ہم منصب ڈاکٹر احمد وحیدی اور ایرانی وزیر قانون امین حسین رحیمی نے دورہ پاکستان پر پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!