بڑی کامیابی، پاکستان سیکورٹی کونسل کا مسلسل 8ویں بار غیر مستقل ممبر منتخب

بڑی کامیابی، پاکستان سیکورٹی کونسل کا مسلسل 8ویں بار غیر مستقل ممبر منتخب

پاکستان کو 182 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ تین ممالک نے مخالفت کی
بڑی کامیابی، پاکستان سیکورٹی کونسل کا مسلسل 8ویں بار غیر مستقل ممبر منتخب

ویب ڈیسک

|

6 Jun 2024

پاکستان مسلسل 8ویں بار سیکیورٹی کونسل کا غیر مستقبل ممبر منتخب ہوگیا، جبکہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی سیکیورٹی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کے حوالے سے ووٹنگ ہوئی جس میں 185 ممالک کے ممبران نے حصہ لیا۔ 

پاکستان کو 182 ممالک کے اراکین نے ووٹ دیے جس کے بعد مسلسل 8ویں بار غیر مستقل رکن منتخب ہوا۔

پاکستان یکم جنوری 2025 سے 31 دسمبر 2026 تک رکن ہوگا۔ پاکستان دو سال  تک سیکیورٹی کونسل کا غیر مستقل ممبر ہوگا

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان کے سال 2025-26 کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن کے طور پر انتخاب مسرت کا اظہار اور قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً یہ ایک قابل  فخر لمحہ ہے، 182 ووٹ لے کر اقوام متحدہ کا 2025-26 کے لیے رکن منتخب ہونا امن اور سلامتی کے لیے ہماری قوم کے عزم کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے، ہم اقوام عالم کے درمیان امن، استحکام اور تعاون کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!