برتھ سرٹیفیکٹ سے محروم شہریوں کیلیے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف

برتھ سرٹیفیکٹ سے محروم شہریوں کیلیے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف

نادرا کے مطابق جو شہری لاس وجہ سے شناختی کارڈ نہیں بنوا سکے وہ اب بائیو میٹرک کروا کے بنوا سکتے ہیں
برتھ سرٹیفیکٹ سے محروم شہریوں کیلیے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف

ویب ڈیسک

|

22 Feb 2026

نادرا نے ایسے شہریوں کے لیے اہم سہولت کا اعلان کیا ہے جو پیدائش سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث شناختی کارڈ سے محروم ہیں۔

نادرا کے ترجمان کے مطابق اب مخصوص شرائط کے تحت پہلی بار شناختی کارڈ کی رجسٹریشن بغیر پیدائش سرٹیفکیٹ کے بھی ممکن ہوگی۔

 یہ سہولت 31 دسمبر 2026 تک مؤثر رہے گی اور اس دوران درخواست گزار کی شناخت متبادل طریقوں سے تصدیق کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ 18 سال یا اس سے زائد عمر کی شادی شدہ خواتین کے لیے نکاح نامہ ہونا ضروری ہوگا، جبکہ ان کے والد یا والدہ اور شوہر کا شناختی کارڈ بنا ہونا چاہیے۔ ان میں سے متعلقہ افراد کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔ تاہم غیر شادی شدہ خواتین پر شوہر سے متعلق شرائط لاگو نہیں ہوں گی۔

اسی طرح 24 سال یا اس سے زائد عمر کے مرد درخواست گزار کے لیے شرط ہوگی کہ والد یا والدہ اور کم از کم ایک بہن یا بھائی کا شناختی کارڈ موجود ہو، جبکہ والدین میں سے کسی ایک کی بائیومیٹرک تصدیق ضروری ہوگی۔

نادرا کے مطابق اگر والدین اور شوہر کا انتقال ہو چکا ہو لیکن ان کا ریکارڈ نادرا میں موجود ہو تو بائیومیٹرک تصدیق میں نرمی دی جا سکے گی۔ مزید یہ کہ پہلی بار نان اسمارٹ شناختی کارڈ بلا فیس جاری کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی کہ رجسٹریشن کے وقت درست معلومات فراہم کریں کیونکہ ولدیت، تاریخ پیدائش اور جائے پیدائش میں بعد ازاں تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی۔

نادرا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات کی ہدایت پر کیا گیا ہے اور نادرا اتھارٹی بورڈ نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سہولت نادرا آرڈیننس اور شناختی کارڈ سے متعلق قواعد و ضوابط کے تحت فراہم کی جا رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!