برطانیہ جانے کے خواہش مند پاکستانی طلبا کیلیے خوش خبری

برطانیہ جانے کے خواہش مند پاکستانی طلبا کیلیے خوش خبری

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور کارکنوں کے لیے ای-ویزا سروس کا آغاز کر دیا
برطانیہ جانے کے خواہش مند پاکستانی طلبا کیلیے خوش خبری

ویب ڈیسک

|

16 Jul 2025

اسلام آباد: برطانیہ جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے خوش خبری ہے کہ ای ویزا سروس کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ویزا درخواست دہندگان کے لیے سہولت پیدا کرنے کے لیے برطانیہ نے منگل کے روز طلبہ اور کارکنوں کے لیے ای-ویزا سروس کا آغاز کر دیا۔  

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک نے یوکے-پاکستان بزنس ایڈوائزری کونسل قائم کرنے اور دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مستحکم بنانے کے منصوبے کے تحت ٹریڈ ڈائیلاگ میکانزم معاہدے پر دستخط کیے۔

برطانوی ہائی کمیشن (BHC) کے مطابق، زیادہ تر طلبہ اور کارکنان کو ویزا کے لیے فزیکل دستاویزات کی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ انہیں ڈیجیٹل ویزا دیا جائے گا۔  

یہ سروس ان افراد کے لیے ہے جو 6 ماہ سے زائد عرصے کے لیے برطانیہ جانا چاہتے ہیں۔  اس سے ویزا کا عمل آسان اور محفوظ ہو گا اور درخواست دہندگان اپنا پاسپورٹ اپنے پاس رکھ سکیں گے۔  

برطانوی ہائی کمشنر جین ماریوٹ نے کہا کہ ای-ویزا سروس سے امیگریشن ریکارڈ آن لائن محفوظ طریقے سے رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اسے تمام ویزا اقسام تک بڑھایا جائے گا۔  

واضح رہے کہ 2024 میں برطانیہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے امیگریشن سسٹم کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنا رہا ہے، جس میں فزیکی دستاویزات کی جگہ آن لائن سسٹم استعمال کیا جائے گا۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!