برطانیہ میں جھوٹی خبر سے ہنگاموں کا الزام، عدالت نے پاکستانی نوجوان کو رہا کردیا
ویب ڈیسک
|
27 Aug 2024
برطانیہ میں جعلی خبر کے ذریعے فسادات کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری کو عدالت نے بری کردیا۔
لاہور کی ضلع کچہری کی عدالت نے برطانوی فیک نیوز کیس میں گرفتار ملزم فرحان آصف کے خلاف کیس خارج کردیا۔
ایک روز قبل برطانیہ میں فیک نیوز سے فسادات پھیلانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے گرفتار ملزم فرحان آصف کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔
تفتیشی افسر نجیب اللہ نیازی نے بتایا کہ یہ خبر پہلے سے ہی شیئر ہوئی تھی، فرحان نے اس نیوز کو ہی آگے شیئر کیا، اس سے ہر طرح سے تفتیش کی گئی مگر کوئی ثبوت نہیں ملا۔
عدالت نے پوچھا کہ اس نے یہ خبر کس کے ساتھ شیئر کی اور کب ڈیلیٹ کی؟ ۔ ملزم نے جواب دیا کہ میں نے 6 گھنٹے بعد اسکو ڈیلیٹ کر دیا تھا۔
عدالت نے فرحان آصف کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو مقدمے سے رہا کردیا۔
Comments
0 comment