بشری بی بی کیس جیت گئیں، عدالت حکم پر عملدرآمد بھی ہوگیا
ویب ڈیسک
|
8 May 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو عدالت نے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد پولیس نے سخت سیکیورٹی میں بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا اور اُس کے بعد طریقہ کار کے مطابق اُن کا میڈیکل سمیت دیگر امور مکمل کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں بیرک بھی آلاٹ کردی گئی ہے جبکہ اب انہیں قیدیوں والے کپڑے اور نمبر بھی دیا جائے گا۔
کیس کا پس منظر
واضح رہے کہ توشہ خانہ اور غیر شرعی نکاح کیس میں قید کی سزا کے بعد اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے سیکیورٹی سمیت دیگر ناگزیر وجوہات پر بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل کر کے انہیں گھر میں قید کردیا تھا۔
انتظامیہ کے حکم پر بنی گالہ کو سب جیل قرار دیتے ہوئے وہاں پر سیکیورٹی سخت کردی گئی تھی جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ بشریٰ بی بی کو بس ایک کمرے تک مختص کردیا گیا ہے۔
بشریٰ بی بی نے اڈیالہ سے بنی گالہ منتقلی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور استدعا کی کہ انہیں بھی عام خواتین کے ساتھ اڈیالہ میں رکھا جائے۔
اس درخواست پر کئی سماعتیں ہوئیں اور گزشتہ سماعت پر ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ محفوظ کیا جس کو آج جاری کردیا گیا۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
Comments
0 comment