بوکھلاہٹ کا شکار مودی حکومت نے آئی ایس پی آر کو بلاک کردیا

بوکھلاہٹ کا شکار مودی حکومت نے آئی ایس پی آر کو بلاک کردیا

بھارت نے آئی ایس پی آر کے ایکس اور یوٹیوب اکاؤنٹ کو بند کردیا
بوکھلاہٹ کا شکار مودی حکومت نے آئی ایس پی آر کو بلاک کردیا

ویب ڈیسک

|

2 May 2025

اسلام آباد: مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کے یوٹیوب چینل اور ایکس اکاؤنٹ پر پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق، بھارتی حکومت نے پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے یوٹیوب چینل اور ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ کو بلاک کر دیا ہے۔

یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے 29 اور 30 اپریل کو بھارتی حکومت کے دعوؤں کو تفصیل سے بے نقاب کیا تھا۔  

آئی ایس پی آر نے پہلگام میں بھارتی فوج کے فالس فلیگ آپریشن کے حقائق دنیا کے سامنے لائے تھے، جس کے بعد مودی سرکار نے گھبراہٹ کا اظہار کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا۔ اس سے قبل بھی بھارتی حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کے یوٹیوب چینل پر پابندی لگا دی تھی، جبکہ یوٹیوب نے ان کی تقریر کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔  

گزشتہ ہفتے بھارت نے یوٹیوب پر اے آر وائی نیوز سمیت 16 پاکستانی میڈیا چینلز کو بلاک کر دیا تھا، کیونکہ انہوں نے بھارتی پروپیگنڈے اور فالس فلیگ آپریشنز کو بے نقاب کیا تھا۔

پاکستانی میڈیا نے مسلسل بھارتی جھوٹ کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے، جس کے جواب میں بھارتی حکومت سینسرشپ کا راستہ اپنا رہی ہے۔  

یوٹیوب انتظامیہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپیل کا حق دیا ہے، لیکن بھارتی حکومت کا یہ رویہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ حقائق کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!