بےنظیر انکم سپورٹ کے نام پر فراڈ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

بےنظیر انکم سپورٹ کے نام پر فراڈ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

پولیس نے قبضے سے ڈیوائسز برآمد کر لیں
بےنظیر انکم سپورٹ کے نام پر فراڈ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک

|

18 Jul 2025

کراچی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے والے 3 رکنی نوسرباز گروہ کو پولیس نے گرفتار کر کے اہم آلات برآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر مستحق خواتین کے نام اور شناختی کارڈز پر فراڈ کرنے والے گروہ کے 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا ۔ 

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے نام پر شہریوں سے فراڈ کیا جا رہا ہے جس پر پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران 3 ملزمان مجیب ذیشان اور دانیال کو گرفتار کرلیا جو کہ ایزی پیسہ اور موبائل فون کا کام کرتے تھے اور خود کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نمائندہ ظاہر کر کے مستحق خواتین اور شہریوں سے ان کے شناختی کارڈ حاصل کرتے تھے اور ان کی مدد سے امدادی رقم نکالتے اور مستحق خواتین سے ہزاروں روپے کی کٹوتی بھی کرتے تھے۔، ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان روز کی بنیاد پر 50 سے زائد شناختی کارڈ کا اندراج کرتے تھے ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے متعدد شہریوں کے اصل شناختی کارڈز ، 3 موبائل فونز اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈیوائس بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ گرفتار ملزمان دھوکا دہی سے مستحقین کا حق چھیننے جیسے سنگین جرم میں ملوث رہے ہیں۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے عناصر کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ ان کے خلاف بروقت ایکشن لیا جا سکے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!