بیرون ملک اسائلم لینے والوں کے پاسپورٹ سے متعلق حکومت کا یوٹرن

بیرون ملک اسائلم لینے والوں کے پاسپورٹ سے متعلق حکومت کا یوٹرن

حکومت نے جون میں پاسپورٹ جاری نہ کرنے اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا
بیرون ملک اسائلم لینے والوں کے پاسپورٹ سے متعلق حکومت کا یوٹرن

ویب ڈیسک

|

23 Jul 2024

وفاقی حکومت نے اپنے فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے بیرون ملک میں سیاسی پناہ لینے والوں کے پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل حکومت نے بڑی بڑی پریس کانفرنسز کر کے بیرون ملک میں  اسائلم لینے والے پاکستانیوں پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے اور انہیں دونوں چیزیں جاری نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حکومت نے اس کی مختلف وجوہات بیان کیں جن میں ایک بڑی وجہ ملک کے خلاف پروپیگنڈے کو قرار دیا گیا تھا۔

تاہم اب ن لیگ کی شہباز حکومت نے اس فیصلے کو واپس لیتے ہوئےبیرون ممالک سیاسی پناہ لینے والوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔

اس بات پر غور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح میں ہوا، جس میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد اہم امور پر غور کیا گیا۔ 

اجلاس میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی IMPASS اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام شریک ہوئے۔

نائب وزیراعظم کو سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی IMPASS (ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بروقت پاسپورٹ کے اجرا کی سہولت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اجلاس میں بیرون ملک میں سیاسی پناہ کے خواہش مند افراد کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے اور شناختی کارڈ بھی بلاک کرنے کے 5 جون 2024 کے سرکلر کو فوری طور پر واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!