عمران خان کا خط مل گیا، سنگین مسائل کی نشاندہی اور ثبوت بھی دیے ہیں، چیف جسٹس

عمران خان کا خط مل گیا، سنگین مسائل کی نشاندہی اور ثبوت بھی دیے ہیں، چیف جسٹس

جسٹس یحییٰ آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا خط ملنے کی تصدیق کردی
عمران خان کا خط مل گیا، سنگین مسائل کی نشاندہی اور ثبوت بھی دیے ہیں، چیف جسٹس

ویب ڈیسک

|

11 Feb 2025

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بھیجا گیا خط ججز کی آئینی کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے خصوصی وفد سے سپریم کورٹ میں ملاقات کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمران خان کا خط موصول ہونے کی تصدیق کی۔

یحیحیٰ آفریدی نے کہا کہ عمران خان کا خط ججز کی آئینی کمیٹی کو بھیج دیا ہے کیونکہ اس حوالے سے فیصلہ ان کو ہی کرنا ہے اور وہ ہی طے کریں گے، آئینی بینچ اس خط کا جائزہ لے کر معاملہ کچھ فیصلہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا خط پڑھا جس میں سنجیدہ مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ثبوت بھی دیئے گئے، عمران خان کی اچھی بات یہ ہے کہ خط میں انہوں نے محض الزام نہیں لگائے بلکہ شواہد اور یو ایس بی بھی دی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میں نے آئی ایم ایف وفد کو جواب دیا کہ ہم نے آئین کے تحت عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے، ہمارا کام نہیں ہے آپکو ساری تفصیل بتائیں، میں نے وفد کو نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے ایجنڈے کا بتایا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وفد کو بتایا ماتحت عدلیہ کی نگرانی ہائیکورٹس کرتی ہیں، وفد نے کہا معاہدوں کی پاسداری، اور پراپرٹی حقوق کے بارے میں ہم جاننا چاہتے ہیں، میں نے جواب دیا اس پر اصلاحات کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میں نے وفد کو بتایا ہم تجویز دیں گے، ہائیکورٹس میں جلد سماعت کیلئے بنچز وہ بنائیں گے، میں نے وفد سے کہا جو آپ کہہ رہے ہیں وہ دو طرفہ ہونا چاہیے، وفد نے کہا ہم پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا تحفظ چاہتے ہیں، میں نے وفد سے کہا ہمیں عدلیہ کیلئے آرٹیفشل انٹیلی جنس چاہیے ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!