چین میں جاری پاک افغان جنگ بندی مذاکرات میں پیشرفت
Webdesk
|
3 Apr 2026
بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن کے لیے جاری مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے اور دونوں ممالک بات چیت جاری رکھنے پر آمادہ ہیں۔
چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کی ثالثی کو اہمیت دیتے ہیں اور مذاکرات کے لیے دوبارہ بیٹھنے پر تیار ہیں، جسے ایک حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین خطے میں استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور اسی سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
چین، جو دونوں ممالک کے ساتھ سرحد رکھتا ہے، حالیہ مہینوں میں اس عمل کو آگے بڑھانے کے لیے سفارتی سطح پر متحرک رہا ہے، جس میں اعلیٰ سطحی رابطے اور خصوصی نمائندوں کے دورے شامل ہیں۔
Comments
0 comment