چینی بحران پر حکومت کا بڑا ایکشن، لاکھوں ٹن شوگر قبضے میں لے لی، مالکان کے گرد گھیرا تنگ

چینی بحران پر حکومت کا بڑا ایکشن، لاکھوں ٹن شوگر قبضے میں لے لی، مالکان کے گرد گھیرا تنگ

مالکان کے نام ای سی ایل میں شامل کرلیے گئے
چینی بحران پر حکومت کا بڑا ایکشن، لاکھوں ٹن شوگر قبضے میں لے لی، مالکان کے گرد گھیرا تنگ

ویب ڈیسک

|

31 Jul 2025

وفاقی حکومت نے چینی بحران پر قابو پانے کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ملک بھر کی تمام شوگر ملز کا ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

یہ فیصلہ چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتوں میں مزید اضافے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے حکام کے مطابق، تقریباً 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی اب حکومت کی نگرانی میں آ گئی ہے۔

اس اقدام کے تحت، تمام شوگر ملز کے گوداموں میں چینی کی سپلائی اور اسٹاک کی نگرانی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ، چینی کے اسٹاک پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بھی لگا دیا گیا ہے تاکہ اس کی نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھی جا سکے۔

حکام نے مزید بتایا کہ 18 شوگر ملز کے مالکان اور دیگر افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی ڈال دیے گئے ہیں تاکہ وہ ملک سے باہر نہ جا سکیں۔

ان افراد کے نام جلد ہی جاری کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گھی کی پیداوار اور سپلائی کی نگرانی کے لیے بھی گھی ملز میں ایف بی آر کے اہلکار تعینات کیے جا چکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!