چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو رہا کردیا گیا
اسلام آباد پولیس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی کو تھانہ سنگجانی کے مقدمے میں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
Webdesk
|
10 Sep 2024
اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی کو رہا کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی کو تھانہ سنگجانی کے مقدمے میں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاس کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔
اس کے علاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو بھی پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔
تحریک انصاف کے رہنمائوں کے خلاف مقدمات 3 تھانوں میں درج کیے گئے تھے، مقدمات اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر2024کے تحت درج کیے گئے، مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔
Comments
0 comment