دبئی لیکس کے بعد سیاستدانوں کی وضاحتیں
ویب ڈیسک
|
15 May 2024
دبئی لیکس میں پراپرٹیز کا انکشاف ہونے کے بعد پاکستانی سیاستدانوں اور عوامی نمائندوں نے وضاحتیں دینا شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق طاقتور افراد کی خفیہ دولت اور انکی دبئی میں موجود مہنگی ترین پراپرٹیز کے حوالے سے سامنے آنے والے مالی اسکینڈل ’دبئی اَن لاکڈ‘ آنے کے بعد سے سیاسی رہنماؤں کی وضاحتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
لیکس میں آصف علی زرداری اور ان کے تینوں بچوں کی دبئی میں جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے جس پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کے تمام اثاثے الیکشن کمیشن اور وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) میں ظاہر ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بینظیر بھٹو کی جلاوطنی کے دوران بلاول اور آصفہ بھٹو انہی مکانوں میں رہائش پذیر تھے اور انتقال کے بعد دبئی کی املاک اولاد کو وراثت میں ملیں، بلاول اور آصفہ بھٹو کی دبئی میں املاک پہلے سے ہی ڈیکلیئرڈ ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ کے نام پر دبئی میں جائیداد ڈیکلیئرڈ ہے۔
شیر افضل مروت، شرجیل انعام میمن، فیصل واوڈا نے بھی کہا ہے کہ دبئی میں موجود پراپرٹیز الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں رجسٹرڈ اور ظاہر کی گئی ہیں، یہ خبر صرف تہلکہ خیز پھیلانے کیلیے سامنے لائی گئی ہے۔
Comments
0 comment