ڈاکٹر فوزیہ کی اپنی بہن عافیہ سے ملاقات نہ ہوسکی، جذباتی ویڈیو وائرل
ویب ڈیسک
|
3 Dec 2023
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سینیٹر طلحہ محمود کے ہمراہ جیل میں قید اپنی بہن سے ملاقات کیلیے پہنچی ہیں۔
حکومت پاکستان کی جانب سے اجازت نہ دینے کے معاملے کی بنیاد پر جیل حکام نے ملاقات گزشتہ روز کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔
فوزیہ صدیقی نے اپنے جذباتی ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ عافیہ سے ملاقات کیلیے ہیوسٹن میں قائم جیل پہنچیں تو اہلکار انہیں اندر لے گیا، حتی کہ سامنے عافیہ نظر آنے لگی۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے درمیان ایک دروازے کی رکاوٹ تھی جس کے بعد ملاقات والا کمرہ تھا اور اس دروازے کی چابی نہیں ملے، کچھ دیر کے بعد امریکی اہلکار مجھے ملاقات کے بعد واپس لے آیا ۔
فوزیہ کا اپنے ویڈیو پیغام میں پیغام میں کہنا تھا کہ وہ میرے سامنے کھڑی تھی، میں چاہ کر بھی اپنی بہن کیلیے کچھ نہیں کرسکی۔
Comments
0 comment