ڈی چوک سے گرفتار پی ٹی کی 2 خواتین اور 374 کارکنان کو جیل بھیجنے کا حکم

ڈی چوک سے گرفتار پی ٹی کی 2 خواتین اور 374 کارکنان کو جیل بھیجنے کا حکم

عدالت نے خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر 14 جبکہ 374 ملزمان کو شناختی پریڈ پر ایک ہفتے کیلیے جیل بھیجا ہے
ڈی چوک سے گرفتار پی ٹی کی 2 خواتین اور 374 کارکنان کو جیل بھیجنے کا حکم

ویب ڈیسک

|

2 Dec 2024

انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک سے گرفتار پی ٹی آئی کی 2 خواتین کارکنان کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر  جیل جبکہ 374 ملزمان کو شناختی پریڈ پر اڈیالہ اور 19 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں گرفتار ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کے سامنے پیش کیا گیا۔

ملزمان کی تھانہ کوہسار کے دو مقدمات، تھانہ کراچی کمپنی، مارگلہ، تھانہ سیکریٹریٹ، تھانہ آبپارہ اور ترنول میں گرفتاری ڈالی گئی۔

ملزمان کے وکیل انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ جنہوں نے پولیس کی جانب سے شناختی پریڈ پر جیل بھیجنے کی مخالفت کی اور کہا کہ ملزمان کو چھ دنوں سے پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم نامہ بھی موجود ہے۔

اس پر جج نے دو گرفتار خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جبکہ 374 ملزمان کو شناختی پریڈ کیلیے اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا اس کے علاوہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمہ میں 19 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!