ڈی ایس پی علی رضا شہید جو تمغہ شجاعت دینے کی سفارش

ڈی ایس پی علی رضا شہید جو تمغہ شجاعت دینے کی سفارش

وزیر داخلہ کی مقتول پولیس افسر کے اہل خانہ سے ملاقات، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
ڈی ایس پی علی رضا شہید جو تمغہ شجاعت دینے کی سفارش

ویب ڈیسک

|

11 Jul 2024

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی علی رضا کے گھر ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی دو روز قبل فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈی ایس پی علی رضا کے گھر تعزیت کیلیے پہنچے، اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے حکومت سے شہید پولیس افسر علی رضا کو تمغہ شجاعت سے نوازنے کی سفارش کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی خاطر سندھ پولیس نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے اپنی جان کی بازی لگانے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ڈی ایس پی علی رضا کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاکہ شہید علی رضا جرات کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں ہمیشہ کردار ادا کرتے رہے، سندھ پولیس کے بہادر سپوتوں نے بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کو ہمیشہ جہنم واصل کیا شہداء پولیس نے قیام امن کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں نے اپنے قیمتی خون سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تاریخ رقم کی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!