سابق ایرانی وزیر خارجہ نے ہیلی کاپٹر حادثے کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرادیا

سابق ایرانی وزیر خارجہ نے ہیلی کاپٹر حادثے کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرادیا

ہیلی کاپٹر حادثے کی ذمہ داری امریکی پابندیوں پرعائد ہوتی ہے، امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی ایوی ایشن انڈسٹری کو مشکلات کا سامنا ہے۔
سابق ایرانی وزیر خارجہ نے ہیلی کاپٹر حادثے کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرادیا

Webdesk

|

20 May 2024

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کا ذمہ دار سابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکا کو قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق سابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی ذمہ داری امریکی پابندیوں پرعائد ہوتی ہے، امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی ایوی ایشن انڈسٹری کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جواد ظریف نے کہا کہ ایرانی عوام امریکی حکومت کے جرائم کو فراموش نہیں کریں گے اور ایران عوام کے تعاون سے تمام مشکلات پرقابو پالے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان دیگر ساتھیوں کے ہمراہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

آج صبح ترکی کے ڈرون نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کیا، جس کے بعد ایرانی صدر اور ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کے بچ جانے کی امیدیں دم توڑ گئی تھیں۔

بد قسمت ہیلی کاپٹر میں 9 افراد سوار تھے جن میں صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی، تبریز کے امام سید محمد الہاشم،صدر کے سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈر سردار سید مہدی موسوی، باڈی گارڈ اور ہیلی کاپٹر کا عملہ موجود تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!