ڈیفنس تشددکیس، سلمان فاروقی سمیت 3 ملزمان کے حوالے سے عدالت نے فیصلہ سنادیا

ویب ڈیسک
|
3 Jun 2025
کراچی: ڈیفنس اتحاد کمرشل میں ایک نوجوان کو اس کی بہنوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار سلمان فاروقی کو عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
سلمان فاروقی پر الزام ہے کہ اس نے ایک معمولی کار ایکسیڈنٹ کے بعد، جس میں اس کی مرسیڈیز کو معمولی نقصان پہنچا تھا، نوجوان کو اس کی بہنوں کے سامنے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد معاملہ گرمایا گیا اور پولیس نے پیر کو فاروقی کو گرفتار کر لیا۔
عدالت میں پیشی کے دوران فاروقی کے وکیل ایڈووکیٹ نعیم قریشی نے ضمانت کی درخواست دائر کی، لیکن عدالت نے اسے مسترد کرتے ہوئے مزید تفتیش کی غرض سے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے پوچھ گچھ جاری ہے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے عدالتی کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے نے شدید غم و غصہ پیدا کیا ہے، جبکہ انسانی حقوق کے کارکنوں اور سماجی رہنماؤں نے متاثرہ خاندان کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments
0 comment