ڈیفنس واقعہ سوشل میڈیا کی وجہ سے اٹھا ورنہ ہمارا سسٹم بے بس ہے، خواجہ آصف

ڈیفنس واقعہ سوشل میڈیا کی وجہ سے اٹھا ورنہ ہمارا سسٹم بے بس ہے، خواجہ آصف

عوام کو اپنے حق کیلیے پہرا دینا ہوگا ورنہ مک مکا ہوگا اور سسٹم سرینڈر کردے گا، وزیر دفاع
ڈیفنس واقعہ سوشل میڈیا کی وجہ سے اٹھا ورنہ ہمارا سسٹم بے بس ہے، خواجہ آصف

ویب ڈیسک

|

3 Jun 2025

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ڈیفنس میں معمولی حادثے کے بعد شہری پر بااثر شخص کے تشدد کے واقعے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے افسوسناک واقعات میں ریاست عوامی غم و غصے پر ایکشن لیتی ہے اور حقیقت ہے کہ سسٹم ان لوگوں کے آگے بے بس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مالدار اشرافیہ مدعی کو مجبور کرلیتی ہے کیونکہ اُن کا دفاع مایہ ناز وکیل کررہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا موٹرسائیکل سوار اور اُس کی بہن دباؤ کو برداشت کرسکیں گے کیونکہ بڑے بڑے قتل کے مشہور ملزم اپنے اثر و رسوخ کی بدولت آج آزاد ہیں، اس پر ہمارے سسٹم کی بے بسی پر صرف ماتم کیا جاسکتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سوشل میڈیا کے عوامی ردعمل کی وجہ سے یہ شخص (سلمان فاروقی) قید ہے، جس دن یہ دباؤ کم ہوگیا تو مک مکا ہوجائے گا اور ہمارا سسٹم سرینڈر کردے گا جبکہ میں خود بھی اس سسٹم ک ہی حصہ ہوں۔

انہوں نے عوام کو سوشل میڈیا پر اپنے مسائل اجاگر کرنے اور اسی طرح ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے حقوق پر پہرا دیں اور ہم جیسے لوگوں، سسٹم کو اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!