اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا، بلیڈ کا آزادانہ استعمال
واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں درج
ویب ڈیسک
|
2 Sep 2024
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں حوالاتیوں میں جھگڑا ہوگیا، جس میں کٹر کے وار سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔
اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ عمران شہزاد کی مدعیت میں حوالاتی آتش حسین کے خلاف مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق لڑائی کا واقعہ تین دن قبل 29اگست کو چکر مسجد کے قریب پیش آیا۔مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ قتل کے مقدمے میں گرفتار حوالاتی اتش حسین نے حوالاتی انجم سے لڑائی جھگڑا کیا، آتش حسین نے خود بنائے کٹر کے وار سے انجم کی گردن، سر اور کندھے کو زخمی کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق زخمی حوالاتی کا طبی معائنہ بھی کروا لیا گیا، رپورٹ درخواست کے ساتھ لف ہے، چیف وارڈر نواب خان اور وارڈر ریاض اقبال واقعہ کے گواہ ہیں۔
Comments
0 comment