دفاعی بجٹ میں 313 ارب روپے اضافے کا امکان
ویب ڈیسک
|
20 May 2024
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے آئندہ وفاقی بجٹ 2024-25 میں پاکستان کے دفاعی اخراجات میں 313 ارب روپے کے اضافے کا تخمینہ لگایا ہے۔
عالمی قرض دینے والے ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال دفاعی اخراجات مختص بجٹ سے 35 ارب روپے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
واشنگٹن میں مقیم قرض دہندہ کے مطابق رواں مالی سال کے لیے پاکستان کے دفاعی اخراجات کا تخمینہ 1.839 ٹریلین روپے لگایا گیا تھا، جب کہ بجٹ میں 1.804 ٹریلین روپے مختص کیے گئے تھے۔
گزشتہ سال دفاعی امور اور خدمات کے لیے 1.57 ٹریلین روپے مختص کیے گئے تھے۔ تاہم، بعد میں 1.59 ٹریلین روپے تک بڑھا دیا گیا۔
آئی ایم ایف نے بتایا کہ مالی سال 2021-22 میں پاکستان کے دفاعی اخراجات کا حجم 1.412 ٹریلین روپے تھا۔
مالی سال 2019-20 کا دفاعی بجٹ بالترتیب 1.316 ٹریلین روپے اور 1.213 ٹریلین روپے اور 1.147 روپے 2018-19 اور 2017-2018 تھا۔
تاہم، مالیاتی سال 2024-25 کے لیے آنے والے بجٹ میں، جو کہ جون کے پہلے ہفتے میں منظر عام پر آنے والا ہے، نقدی کی کمی کا شکار ملک اپنی فوج کے بجٹ میں 313 ارب روپے کا اضافہ کر کے 2.152 ٹریلین روپے کر دے گا۔
Comments
0 comment