دفاعی کے علاؤہ تمام سرکاری اداروں کی نجکاری کا اعلان

دفاعی کے علاؤہ تمام سرکاری اداروں کی نجکاری کا اعلان

وزیراعظم نے اس حوالے سے وزارتوں کو اہم ٹاسک سونپ دیے
دفاعی کے علاؤہ تمام سرکاری اداروں کی نجکاری کا اعلان

ویب ڈیسک

|

15 May 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹریٹیجک اداروں کے سوا دیگر تمام ریاستی ملکی اداروں کی نجکاری کا اعلان کرتے ہوئے وزارتوں کو اہم ٹاسک سونپ دیے تفصیلات کے مطابق وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کے امور کے حوالے سے وزیراعظم کی صدارت میں اہم جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزارت نجکاری و نجکاری کمیشن کی طرف سے نجکاری پروگرام 2024-2029 کا روڈ میپ پیش کیا گیا۔

وزیراعظم نے اسٹریٹیجک ریاستی ملکیتی اداروں کے سوا دیگر تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ماسوائے اسٹریٹیجک ریاستی ملکیتی اداروں کے دیگر تمام ریاستی ملکیتی ادارے خواہ وہ نفع بخش ہیں یا خسارہ زدہ، انہیں پرائیویٹائز کیا جائے گا۔

اس حوالے سے وزیر اعظم نے متعلقہ محکموں کو جلد رپورٹ مرتب کر کے پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!