دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا تعطل، کراچی میں پانی کی فراہمی بری طرح سے متاثر

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا تعطل، کراچی میں پانی کی فراہمی بری طرح سے متاثر

فالٹ کو چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد ٹھیک کیا گیا، دو روز میں فراہمی بہتر ہونے کا امکان
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا تعطل، کراچی میں پانی کی فراہمی بری طرح سے متاثر

ویب ڈیسک

|

16 Jul 2025

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہونے کی وجہ سے کراچی میں پانی کی ترسیل بری طرح سے متاثر ہوئی اور کئی علاقوں میں قلت پیدا ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے گزشتہ شب 12 بج کر 20 منٹ پر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن پیش آیا جس کے نتیجے میں کراچی کو پانی فراہم کرنے والی مرکزی لائن نمبر 5 دو مختلف مقامات سے متاثر ہوئی۔

اطلاع ملتے ہی واٹر کارپوریشن کے حکام فوری طور پر موقع پر پہنچے اور سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی کی ہدایت پر متاثرہ لائن کی مرمت کا کام فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا جس کی نگرانی چیف انجینئر ڈبلیو ٹی ایم سید محمد اعجاز خود کر رہے ہیں۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمتی کام تیز رفتاری سے جاری ہے اور امید ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا ت،رجمان نے بتایا کہ بجلی کے اس بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا سیکنڈ فیز بھی بند ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں چار پمپس مکمل طور پر معطل ہو گئے تھے تاہم کے الیکٹرک کی جانب سے 17 گھنٹوں کی طویل بندش کے بعد شام 5 بجے بجلی کی مکمل بحالی کردی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!