دھمکیاں دینے والوں کو خاموش کرائیں گے، فضل الرحمان

دھمکیاں دینے والوں کو خاموش کرائیں گے، فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں جلسے سے خطاب
دھمکیاں دینے والوں کو خاموش کرائیں گے، فضل الرحمان

ویب ڈیسک

|

10 May 2024

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ دھمکیاں دے کر ہمیں خاموش کرانے کی کوشش نہ کرو کیونکہ ہم دھمکیاں دینے والوں کو خاموش کرائیں گے۔

پشاور میں منعقدہ عوامی اسمبلی کے نام سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی کو مسترد کرتے ہیں اور اب اس کے خلاف جدوجہد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فوج سیاسی کردار ختم کر کے واپس چلے جائے تو اُس کو کچھ نہیں کہوں گا، دعویٰ کیا جاتا ہے کہ سیاست میں مداخلت نہیں مگر میں اپنے دعوے پر قائم ہوں کہ مداخلت کی جارہی ہے۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم بلاوجہ کسی سے لڑائی یا اُس کی مخالفت نہیں کرتے، میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کو اچھی طرح سے جانتا ہوں، آج اگر آپ (فوج) سیاست میں مداخلت کو ختم کر دے تو میں آپ کو کچھ نہیں کہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں یہ بھی گنجائش نہیں کہ فوج سیاست پر بات کرے کیونکہ ایک فوجی سیاست میں مداخلت نہ کرنے کا حلف اٹھاتا ہے، ان باتوں اور حقائق کے بعد ہم پر رعب ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے کیونکہ اب ہم نے عوام کے ساتھ میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے لیے جیل تک جانے کے لیے تیار ہیں۔

فضل الرحمان نے انکشاف کیا کہ ہمیں اس جہدوجہد سے پیچھے ہٹںے کے لیے پیش کش کی گئی ہے مگر ہم نے انکار کیا کیونکہ اب مینڈیٹ عوام کے پاس ہے اور وہی فیصلہ کریں گے، عوام بھیڑ بکریاں ہیں جو اُن کی مرضی پر کوئی اور آکر مسلط ہوجائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!