دو کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ ہیں، خالصتان رہنما نے زندہ باد کا نعرہ لگادیا

ویب ڈیسک
|
27 Apr 2025
تحریکِ خالصتان کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارت میں سکھ اقلیت پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکھ برادری بھارتی ریاستی جبر کے خلاف مزاحمت کرے گی اور پاکستان کی سلامتی کے خلاف کسی بھی حملے کو روکنے کے لیے تیار ہے۔
پنوں نے اپنے بیان میں کہا، "یہ 1965 یا 1971 نہیں، بلکہ 2025 ہے۔ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں۔ انڈین فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پاکستان کا نام ہی پاک ہے، اور ہم دو کروڑ سکھ اس کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔"
انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور خارجہ وزیر ایس جے شنکر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں *"عالمی عدالتوں میں ان کے مظالم کی پاداش میں کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔"
ان کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے جیسے واقعات درحقیقت بھارتی حکومت کی "ووٹ بینک سیاست" کا حصہ ہیں۔
پنوں نے واضح کیا کہ سکھ روایات کے مطابق وہ کبھی پہل حملہ نہیں کرتے، لیکن جو بھی ان پر یا پاکستان پر حملہ آور ہوگا، اسے عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ "تاریخ گواہ ہے کہ اندرا گاندھی سے لے کر موجودہ حکمرانوں تک، ظلم کرنے والوں کو کوئی راستہ نہیں ملا۔"
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارت میں سکھوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ریاستی تشدد میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ پاکستان نے بارہا عالمی برادری کو بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دلانے کی اپیل کی ہے۔
Comments
0 comment