دوران عدت نکاح کیس کسی صورت بھی کریمنل معاملہ نہیں، عدالت

دوران عدت نکاح کیس کسی صورت بھی کریمنل معاملہ نہیں، عدالت

عدالت کا اپیلوں پر 8 جولائی تک سماعت ختم کرنے کا فیصلہ
دوران عدت نکاح کیس کسی صورت بھی کریمنل معاملہ نہیں، عدالت

ویب ڈیسک

|

2 Jul 2024

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کہا ہے کہ دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیلوں پر سماعت ہر صورت 8 جولائی تک ختم کرنا ہے، عدالت نے کل دن گیارہ بجے دلائل طلب کرلئے ہیں

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ب

انی پی ٹی آئی کے وکلا سلمان اکرم راجہ اور خالد یوسف چوہدری ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت میں پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے کہ خاور مانیکا نے عدالت کے سامنے غلط بیانی کی ، خاور مانیکا نے اپنے ویڈیو بیان میں بشریٰ بی بی کے لیے سابقہ اہلیہ کا لفظ استعمال کیا ہے ، دوسری جانب مفتی سعید بھی اپنے ویڈیو بیان سے مکر گئے ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں ، جج شاہ رخ ارجمند نے عین فیصلے والے دن کیس سے الگ ہونے کا کہہ دیا تھا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آپ کا سزا معطلی کی درخواست پر آرڈر دیکھا ہے، بدنیتی اور فراڈ میں جو چیز مشترکہ ہے وہ ارادہ ہونا ہے، اگر رجوع کا حق تھا تو وہ ایک سول معاملہ ہے اس کا کریمنل سے تعلق نہیں، یہ کہہ دینا کافی نہیں کہ میں رجوع کر لیتا، اگر فراڈ ہوا تھا تو اسی وقت عدالت جاتے کہتے میں نے رجوع کرنا تھا۔

جج افضل مجوکا نے کہا کہ عدالت نے ہر صورت 8 جولائی تک کیس کو ختم کرنا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل 11 بجے تک ملتوی کردی

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!