فضل الرحمان کا عمران خان اور تمام کارکنان کی رہائی کا مطالبہ

فضل الرحمان کا عمران خان اور تمام کارکنان کی رہائی کا مطالبہ

پی ٹی آئی بھی پاکستان کی بات کرتی ہے
فضل الرحمان کا عمران خان اور تمام کارکنان کی رہائی کا مطالبہ

ویب ڈیسک

|

9 May 2025

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں، بشمول بانی چیئرمین عمران خان، کی گرفتاریوں اور نظر بندی کو "غلط" قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ "کسی بھی سیاسی جماعت کے لیڈر کو جیل میں رکھنا درست نہی ہے۔ںملک جنگی صورتحال سے گزر رہا ہے، لیکن پی ٹی آئی اب بھی حکومت پر تنقید کر رہی ہے۔"

ان کا کہنا تھا کہ "پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ وہ ملک کے لیے لڑ رہے ہیں، جبکہ حکومت بھی یہی دعویٰ کرتی ہے،ان کے لیڈر اور کارکنان جیل میں ہیں، اور ان کا ماننا ہے کہ ان کی رہائی ملک کے لیے بہتر ہوگی۔"

فضل رحمان نے کہا کہ"یہ معاملہ عدالت میں ہے، میں صرف ایک سیاسی شخصیت ہوں۔"

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان کشیدگہ جاری ہے، جبکہ ملک کے اندر اور بیرونی چیلنجز بھی موجود ہیں۔ 

مولانا فضل الرحمان نے ماضی میں بھی سیاسی مصالحت کی کوششیں کی ہیں، لیکن انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس وقت کوئی ثالثی یا مذاکراتی کردار ادا نہیں کر رہے۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!