فضل الرحمان نے طبل جنگ بجادیا، حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان

فضل الرحمان نے طبل جنگ بجادیا، حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان

فضل الرحمان نے انتخابی نتائج کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کیا
فضل الرحمان نے طبل جنگ بجادیا، حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان

Webdesk

|

27 Mar 2024

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انتخابات اور نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف 25 اپریل سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

جے یو آئی کے سربراہ نے اپنے بیان میں انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ان کو نہیں مانتے اور اب دھاندلی کے خلاف تحریک شروع کرنے جارہے ہیں‘۔

فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ بلوچستان سے 25 اپریل 2024 کو تحریک کا آغاز ہوگا، یہ اجتماعات سیاسی نہیں بلکہ عوامی اسمبلی کے طور پر کیے جائیں گے، ہمارا واضح موقف ہے کہ اب ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے بلکہ آگے بڑھیں گے۔

جے یو آئی سربراہ نے ضمنی الیکشن کے بائیکٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’پارلیمنٹ عوام سے زیادہ اسٹیبلشمنٹ کی نمائندہ بن کر سامنے آئی ہے اور الیکشن کمیشن اس معاملے میں مکمل بے بس ہے جس کو اصل نتائج بنانے تک کی بھی اجازت نہیں اور وہ صرف اداروں سے موصل ہونے ولے نتائج جاری کرتا ہے‘۔

فضل الرحمان نے کہا کہ سول بیورو کریسی، سرکاری اداروں میں خفیہ ادارے و ایجنسیاں مداخلت کر کے آئین و قانون اپنے ہاتھ میں لے رہی ہیں۔

شیڈول کے مطابق 25 اپریل کو جے یو آئی کا پشین میں جلسہ ہوگا، کراچی میں 2 مئی اور نو مئی کو پشاور میں جلسہ کیا جائے گا۔ فضل الرحمان نے اشارہ دیا کہ انتخابی نتائج پر تحفظات رکھنے والی جماعتوں کو بھی اپنے ساتھ لے کر چلیں گے اور عوام کو متحد کریں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!