فضل الرحمان اور زرداری کی ملاقات پر جے یو آئی کا ردعمل، ساتھ دینے کی تردید

فضل الرحمان اور زرداری کی ملاقات پر جے یو آئی کا ردعمل، ساتھ دینے کی تردید

مولانا فضل الرحمان اور صدر آصف علی زرداری کی ملاقات کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
فضل الرحمان اور زرداری کی ملاقات پر جے یو آئی کا ردعمل، ساتھ دینے کی تردید

Webdesk

|

28 Aug 2024

اسلام آباد : جمعیت علما اسلام نے صدر زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر ردعمل جاری کردیا۔

جمعیت علما اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور صدر آصف علی زرداری کی ملاقات کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ ملاقات خالص ذاتی نوعیت کی تھی جس میں سیاسی معاملات پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

 انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کا موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے واضح موقف ہے، ہمیں لگتا ہے ان بے بنیاد خبروں کے پیچھے گورنر کے پی ہیں جو ایسی خبریں چلوا کر اپنے اندر کے خوف کا اظہار کررہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!