فنانس بل 2024-25: صدر مملکت نے منظوری دے دی

فنانس بل 2024-25: صدر مملکت نے منظوری دے دی

فنانس بل یکم جولائی سے لاگو کردیا جائے گا
فنانس بل 2024-25: صدر مملکت نے منظوری دے دی

Webdesk

|

30 Jun 2024

 اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 2024-25 کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فنانس بل یکم جولائی سے لاگو  کردیا جائے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر آرٹیکل 75 کے تحت فنانس بل کی منظوری دی۔

شق وار منظوری کے عمل کے دوران پیپلزپارٹی نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کی ترامیم واپس لیں۔

قومی اسمبلی نے جمعہ 21 جون کو فنانس بل میں شق وار منظوری کے بعد 18877 ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا تھا جبکہ اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کر دی گئیں تھیں۔

اجلاس کے دوران پیٹرولیم لیوی میں کمی کی اپوزیشن کی ترامیم کو کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا تھا، جس میں 170 ارکان اسمبلی نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کے خلاف ووٹ دیا جبکہ 84 ارکان نے لیوی میں کمی کی حمایت کی۔ تاہم وزیر خزانہ نے خود ہی پیٹرولیم لیوی میں کمی کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن نے بجٹ کو آئی ایم ایف کا تیار کردہ اور عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مخالفت کی تھی، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!