فیصل واوڈا کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلیے مقرر

فیصل واوڈا کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلیے مقرر

رجسٹرار سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا
فیصل واوڈا کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلیے مقرر

Webdesk

|

1 Jun 2024

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا کیخلاف سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس 5 جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے فیصل واوڈا توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے سماعت کے حوالے سے فیصل واوڈا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر فیصل واوڈا اور مصطفی کمال سے تحریری جواب طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ فیصل واوڈا کی جانب سے اعلی عدلیہ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنانے پر سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!