مدارس میں آئی ٹی اور انجینئرنگ کے کورسز پڑھانے کا فیصلہ

مدارس میں آئی ٹی اور انجینئرنگ کے کورسز پڑھانے کا فیصلہ

نگراں سندھ حکومت نے اجلاس میں اہم فیصلہ کرلیا، خواتین کیلیے مساجد میں جگہ بھی مختص کی جائے گی
مدارس میں آئی ٹی اور انجینئرنگ کے کورسز پڑھانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

8 Dec 2023

سندھ کی نگراں حکومت نے محکمۂ اوقات کی تمام مساجد میں خواتین کیلیے نماز کی علیحدہ جگہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں صوبائی وزیر قانون اور اوقاف محمد عمر سومرو کی صدارت میں سیکریٹری اوقاف کے دفتر میں اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری اوقاف منور مہیسر، ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ اوقاف اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں مساجد، مدارس کی رجسٹریشن اور خواتین کے نماز پڑھنے کے لیے علیحدہ جگہ مختص کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

نگراں وزیر قانون و اوقاف محمد عمر سومرو نے اجلاس میں سیکریٹری اوقاف کو ہدایت کی کے محکمہ اوقاف سندھ کی 77 مساجد میں خواتین کے لیے علیحدہ جگہ نماز پڑھنے کے لیے مختص کی جائے اور سرکلر نکالا جائے اور اس سے متعلق انگریزی، اردو، سندھی اور گجراتی زبانوں میں آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

انہوں نے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مساجد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے، محکمہ اوقاف دیگر متعلقہ محکموں سے مل کر مساجد اور مدارس کو رجسٹرڈ کریں۔ محکمہ اوقاف، مذہبی امور، تمام اسٹیک ہولڈرز کےساتھ مشاورتی عمل شروع کرے، علمائے کرام سےمشاورت کرکےمدارس میں تکنیکی مہارت کے پروگرام اور آئی ٹی کورسز بھی متعارف کروائے جائیں.

اجلاس میں سیکریٹری اوقاف منور علی مہیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں 8903 مدارس رجسٹرڈ کئے ہیں، مزید مساجد اور مدارس کو رجسٹرڈ کرنے پر کام ہورہا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!