’اگر یہ کام نہ ہوا تو‘ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے سے حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد گفتگو اور بڑا اعلان
’اگر یہ کام نہ ہوا تو‘ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے سے حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی

ویب ڈیسک

|

12 Jan 2025

پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات جاری رکھنے کیلیے حکومت کو 31 جنوری کی ڈیڈ لائن دے دی۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے واضح کیا کہ اگر 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلیے غیر جانبدار کمیشن 31 جنوری تک تشکیل نہ دیا گیا تو مذاکرات ختم کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جتنی لچک دکھانی تھی دکھا دی ہے، دوسرا فریق اگلی میٹنگ میں جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے تیاری کرکے آئے، ایک ایسا غیر جانبار کمیشن تشکیل دیا جائے جو ذمہ داران کا تعین کرسکے، اس کمیشن میں ہم اپنی مرضی کا جج نہیں چاہ رہے بلکہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز سے تحقیقات کا مطالبہ کررہے ہیں تاکہ واقعات کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کرسکے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہم مذاکرات کے تیسرے راؤنڈ کیلئے تیار ہیں جس کیلئے دوسرا فریق کمیشن کے قیام سے متعلق ورکنگ کرکے آئے، اتنے دن گرنے کے باوجود ابھی مذاکرات کے اندر کسی قسم کی کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی، کمیشن کا قیام اور اسیران کی رہائی ہمارے پہلے دو مطالبات ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں مطالبات ہم تحریری شکل میں فراہم کردیں گے، تیسری میٹنگ میں پریکٹیکل اقدامات کرنا ہوں گے، مذاکراتی کمیٹی سربراہ عمر ایوب کو بانی نے مکمل اختیار دیا ہے، چارٹر آف ڈیمانڈ پر انکے دستخط ہوں گے بانی کے نہیں ہیں۔ 

مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ عمران خان قانونی اور باعزت طریقے سے رہا ہوکر آئیں گے۔ اگر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کو سزا بھی ہوئی تب بھی مذاکرات میں بھی تلخی آجائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!