گاڑی کی ٹکر سے شہری کورنگی ندی میں گر کر جاں بحق

گاڑی کی ٹکر سے شہری کورنگی ندی میں گر کر جاں بحق

راہ گیر شہری کی لاش کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا
گاڑی کی ٹکر سے شہری کورنگی ندی میں گر کر جاں بحق

ویب ڈیسک

|

29 Jan 2025

کراچی: کورنگی کراسنگ ندی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق کورنگی کراسنگ روڈ پر نامعلوم گاڑی نے ایک راہ گیر کو ٹکر ماردی جس سے وہ ندی میں گر گیا تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسیکو اداروں کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں ریسیکو اداروں کے اہلکاروں نے ندی میں اتار کر گرنے والے شخص کو تلاش کرلیا تاہم ندی میں گرنے کے سبب وہ جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق شخص کی لاش کو ایمولینس کے زریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔جاں بحق شخص کی عمر 50 سال لگتی ہے۔پولیس واقعہ کی مذید تفتیش کررہی یے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!