گورنر اپنی اوقات میں رہے، ورنہ سڑک پر پھینک دوں گا، علی امین گنڈا پور
Webdesk
|
5 Jun 2024
گورنر اپنی اوقات میں رہے، ورنہ سڑک پر پھینک دوں گا، علی امین گنڈا پور
وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک مرتبہ پھر گورنر فیصل کریم کنڈی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر اپنا اوقات میں رہے ورنہ سڑک پر پھینک دوں گا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی سے رشتے داری بھاڑ میں گئی میں کسی چور کو رشتے دار نہیں مانتا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر نے میرے خلاف باتیں بند نہ کیں تو اس کی گاڑی، پیٹرول اور کھانا بند کردوں گا، گنڈا پور نے کہا کہ اپنے چیئرمین سے بھی پوچھو آکسفورڈ میں داخلہ کس طرح حاصل کیا۔
اس سے قبل وزیر اعلی کے پی کے کا کہنا تھا کہ وفاق نے خیبر پختونخوا کے منصوبے ختم کرکے متعصبانہ رویہ اپنایا، پہلے بجلی منافع اور واجبات روکے ، اب منصوبوں پرضرب لگادی۔
Comments
0 comment